• Thu, 22 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: چیز بالز

Updated: October 22, 2026, 11:09 AM IST | Mumbai

چیز بالز بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Cheese Balls. Photo: INN
چیز بالز۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: اُبلے اور بھرتہ کئے ہوئےآلو آدھا کلو، چیز کدوکش کئے ہوئے ۱۵۰؍ گرام، کٹا ہوا ہرا دھنیا آدھی گٹھی، باریک کٹے ہوئے لہسن ۵؍ جوئے، باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں ۴؍ عدد، پسی ہوئی لال مرچ ایک بڑا چمچہ، پسا ہوا سفید زیرہ ایک بڑا چمچہ، میدہ چھنا ہو آدھی پیالی، انڈے ۴؍ عدد، ڈبل روٹی کا چورہ ایک پیالی، نمک حسب ِذائقہ، تیل تلنے کے لئے، سلاد کے پتے سجانے کے لئے، ٹماٹر سوس۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے ایک پیالے میں پنیر، دھنیا، لہسن، ہری مرچیں، زیرہ اور نمک ملالیں، ہتھیلی کو گیلا کرکے تھوڑے سے آلو رکھیں اور اس کے درمیان میں چیز کا تھوڑا سا آمیزہ بھرکرگیند کی شکل دے دیں۔ گیند کو پہلے میدے، اور پھر انڈے اور ڈبل روٹی کے چورے میں لپیٹ لیں۔ اس عمل کو دہراتے ہوئے سارے آلوؤں کی بالز تیار کرلیں۔ تمام آلوؤں کی بالز بنانے کے بعد کڑاہی میں تیل گرم کریں اور بالز کو سنہری ہونے تک تل کر نکال لیں۔ ڈش کو سلاد پتوں سے سجا کر آلو کے چیز بالز اس پر رکھیں اور ٹماٹر سوس کے ساتھ پیش کریں، بچے شوق سے کھائیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK