• Sun, 25 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: درباری بریانی

Updated: October 25, 2026, 9:26 AM IST | Mumbai

درباری بریانی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Darbari Biryani. Photo: INN
درباری بریانی۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: گوشت ایک کلو، چاول ۳؍ پیالی، نمک حسب ِ ذائقہ، ادرک لہسن کا پیسٹ ۲؍ بڑے چمچے، پیاز ۳؍ عدد (درمیانی)، لال مرچ پسی ہوئی ایک چھوٹا چمچہ، سفید زیرہ ایک بڑا چمچہ، ثابت گرم مسالہ ۲؍ بڑے چمچے، بادام آدھی پیالی، دہی آدھا کلو، لیموں کا رس ۴؍ بڑے چمچے، ہرا دھنیا ایک گٹھی، پودینہ آدھی گٹھی، ہری مرچ ۱۰؍ سے ۱۲؍ عدد، کھویا آدھی پیالی، دودھ آدھی پیالی، زعفران آدھا چھوٹا چمچہ، تیل ۳؍ چوتھائی پیالی۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے چاولوں کو دھو کر ۲۰؍ منٹ کے لئے بھگو کر رکھ دیں، زعفران کو ہلکا سا گرم کریں اور دودھ میں ڈال کر رکھ دیں۔ پھر پیاز کو باریک کاٹ لیں، بادام اور ۶؍ سے ۷؍ ہری مرچوں کو ملا کر پیس لیں۔ پھر دہی کو ململ کے کپڑے میں پوٹلی کی طرح باندھ کر ہوا دار جگہ پر لٹکا دیں تاکہ اس کا پانی اچھی طرح نچڑ جائے۔ اب فرائنگ پین میں تیل ڈال کر درمیانی آنچ پر گرم کریں اور اس میں پیاز کو سنہرا فرائی کر کے نکال لیں۔ اسی تیل میں زیرہ ڈال کر کڑکڑا لیں، پھر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک، لال مرچ، بادام کا پیسٹ اور گوشت ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔ جب گوشت کا اپنا پانی خشک ہونے پر آ جائے تو اس میں ۲؍ پیالی پانی ڈال کر درمیانی آنچ پر گلنے رکھ دیں۔ علاحدہ فرائنگ پین میں پانی میں نمک اور گرم مسالہ ڈال کر چاولوں کو ایک کنی اُبال کر رکھ لیں۔ دہی اچھی طرح خشک ہو جائے تو اس میں باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا، پودینہ، ہری مرچیں اور کھویا ڈال کر ملا لیں۔ گوشت گل جائے تو اس میں دہی کا مکسچر شامل کر دیں اور ملا کر چولہے سے اُتار لیں۔ فرائنگ پین میں ایک بڑا چمچہ تیل لگا کر آدھے چاول پھیلا کر ڈال دیں پھر اس پر تیار کیا ہوا گوشت ڈالیں۔ دوبارہ سے اوپر سے چاول پھیلا کر ڈال دیں اور آخر میں زعفران ملا ہوا دودھ ڈال کر لیموں کا رس چھڑک دیں۔ ایک بڑا تیل ڈال کر ڈھانک دیں اور ہلکی آنچ پر ۱۰؍ سے ۱۲؍ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔ اس مہکتی ہوئی گرم گرم بریانی کو خوبصورت سی ڈش میں نکال کر رائتہ کے ساتھ تناول فرمائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK