Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: آلو قیمہ

Updated: August 14, 2026, 9:11 AM IST | Mumbai

آلو قیمہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Aloo Keema. Photo: INN
آلو قیمہ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: چکن کا قیمہ آدھا کلو، آلو ۲؍ عدد، نمک حسب ِ ذائقہ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، پیاز ۲؍ عدد، لال مرچ پاؤڈر ایک بڑا چمچہ، سفید زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، ثابت دھنیا ایک بڑا چمچہ، ہلدی آدھا چھوٹا چمچہ، ٹماٹر کا پیسٹ ۴؍ بڑے چمچے، تازہ میتھی (ساگ) آدھی پیالی، ثابت لال مرچ ۲؍ سے ۳؍ عدد، تیل آدھی پیالی۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے آلوؤں کو چھیل کر چھوٹے ٹکڑے کرلیں۔ اس کے بعد موٹا کُٹا ہوا قیمہ لے کر دھو کر چھلنی میں رکھ لیں اور پیاز کو باریک کاٹ لیں۔ اب میتھی کو صاف دھو کر باریک کاٹیں اور ٹھنڈے پانی میں ایک چٹکی ہلدی ڈال کر میتھی کو بھگو کر رکھ دیں۔ فرائنگ پین میں تیل کو گرم کریں اور اس میں پیاز کو ہلکی سنہری فرائی کریں۔ پھر اس میں نمک، ہلدی، ادرک لہسن کا پیسٹ اور آلو کے ٹکڑے ڈال کر دھیمی آنچ پر ڈھانک دیں، ۳؍ سے ۴؍ منٹ پکانے کے بعد اس میں ہلدی، لال مرچ اور قیمہ ڈال کر بھونیں۔ قیمے کی رنگت تبدیل ہونے لگے تو اس میں ٹماٹر کا پیسٹ ڈال کر بھونیں اور تیل علاحدہ ہونے پر میتھی ڈال کر ہلکا سا بھونیں اور آدھی پیالی پانی شامل کر دیں۔ آخر میں باریک کٹی ہوئی لال مرچیں اور بھنا ہوا کُٹا ہوا دھنیا اور زیرہ ڈال کر ہلکی آنچ پر ۵؍ سے ۷؍ منٹ دَم پر رکھ دیں۔ اس مزیدار قیمے کو پوری یا پراٹھوں کے ساتھ پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK