Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: بوٹی کباب

Updated: August 13, 2026, 9:56 AM IST | Mumbai

بوٹی کباب بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Boti Kabab. Photo: INN
بوٹی کباب۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: گوشت (بغیر ہڈی کا) آدھا کلو، نمک حسب ِ ذائقہ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، پیاز ایک عدد، کُٹی ہوئی لال مرچ ایک بڑا چمچہ، ثابت دھنیا ایک چھوٹا چمچہ، سفید زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، پپیتا کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، لیموں کا رس ۲؍ بڑے چمچے، تیل حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے گوشت کو صاف دھو کر اس کی چھوٹی بوٹیاں کر لیں۔ پیاز کو باریک چوپ کرلیں، دھنیا اور زیرہ بھون کر کوٹ لیں۔ ایک پیالے میں ۲؍ بڑے چمچے تیل، ادرک لہسن کا پیسٹ، بھنا ہوا دھنیا اور زیرہ، نمک، لال مرچ اور پپیتا کا پیسٹ ڈال کر ملائیں اور اس سے گوشت کو میرینیٹ کرکے آدھے گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ کڑاہی میں ۲؍ سے ۳؍ بڑے چمچے تیل ڈال کر اس میں پیاز کو ہلکی سنہری فرائی کریں۔ پھر اس میں میرینیٹ کی ہوئی گوشت کی بوٹیاں ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھانک دیں۔ گوشت اپنے ہی پانی میں گل جائے گا، چمچہ زیادہ نہ چلائیں تاکہ بوٹیاں ٹوٹنے نہ پائیں۔ جب گوشت کا پانی خشک ہوجائے اور گوشت اچھی طرح گل جائے تو لیموں کا رس چھڑک کر چولہے سے اتار لیں۔ پراٹھے کے ساتھ نوش فرمائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK