Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: پوٹیٹو اینڈ میکرونی سیلیڈ

Updated: August 10, 2026, 9:12 AM IST | Mumbai

پوٹیٹو اینڈ میکرونی سیلیڈ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Potato And Macaroni Salad. Photo: INN
پوٹیٹو اینڈ میکرونی سیلیڈ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: آلو ۳؍ عدد، میکرونی ۲؍ پیالی (اُبلی ہوئی)، نمک حسب ِ ذائقہ، لہسن کے جوئے ایک سے ۲؍ عدد، زیتون ۸؍ سے ۱۰؍ عدد، فریش کریم آدھی پیالی، دہی آدھی پیالی، ثابت کالی مرچ ایک چھوٹا چمچہ، ہری پیاز ایک سے ۲؍ عدد، زیتون کا تیل ۲؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: آلوؤں کو چھیل کر چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور اتنی دیر اُبالیں کہ مناسب گل جائیں (خیال رہے کہ زیادہ نرم نہ ہوجائے)۔ لہسن اور ہری پیاز کو باریک چوپ کرلیں، فریش کریم اور دہی کو علاحدہ علاحدہ ٹھنڈا کرلیں۔ زیتون کے تیل میں ہری پیاز کے سفید حصے اور لہسن کو ہلکا سا فرائی کرکے چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کرلیں۔ پھر اس میں ٹھنڈے کئے ہوئے آلو کے ٹکڑے اور اُبلی ہوئی میکرونی ڈال کر ملائیں۔ فریش کریم اور دہی کو پھینٹ کر ملا لیں اور اس میں نمک،دردری پسی ہوئی کالی مرچ اور ہری پیاز کی پتیاں ڈال کر ملائیں اور اس میں آلو اور میکرونی کا مکسچر شامل کر دیں۔ کٹے ہوئے زیتون چھڑک کر ٹھنڈا کرکے پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK