اسپینچ بینز فش بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: August 11, 2026, 9:21 AM IST | Mumbai
اسپینچ بینز فش بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: مچھلی کے قتلے آدھا کلو، فرنچ بینز ۱۰۰؍ گرام، پالک ۱۰۰؍ گرام، نمک حسب ِ ذائقہ، پسا ہوا لہسن ایک چھوٹا چمچہ، کٹی ہوئی لال مرچ ایک چھوٹا چمچہ، چکن کی یخنی ایک پیالی، کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چھوٹا چمچہ، لیموں کا رس ۲؍ بڑے چمچے، میدہ حسب ِ ضرورت، زیتون کا تیل ۲؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے مچھلی کے قتلوں کو صاف دھو کر رکھ لیں۔ پھر ایک پیالے میں ایک بڑا چمچہ زیتون کا تیل، نمک، کالی مرچ اور لہسن کو اچھی طرح ملائیں اور مچھلی کے قتلوں پر لگا دیں۔ اس کے بعد پالک اور فرنچ بینز کو دھو کر کاٹ لیں، اُبلتے ہوئے پانی میں پالک کو ۲؍ منٹ اُبال کر ٹھنڈے پانی میں ڈال دیں۔ پھر زیتون کے تیل کو فرائنگ پین میں ڈالیں اور مچھلی کے قتلوں پر ہلکا سا خشک میدہ چھڑک کر سنہری فرائی کرلیں۔ اسی فرائنگ پین میں چکن کی یخنی، لیموں کا رس اور لال مرچ ڈال کر دھیمی آنچ پر اُبالیں اور اُبال آنے پر اس میں بلانچ کی ہوئی پالک اور فرنچ بینز ڈال دیں۔ ۳؍ سے ۴؍ منٹ پکا کر اس سوس کو مچھلی کے قتلوں پر ڈال دیں۔ لیجئے منفرد اور ذائقہ دار ڈش تیار ہے۔