آلو مٹر گوشت بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: May 29, 2025, 9:36 PM IST | Mumbai
آلو مٹر گوشت بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: گوشت آدھا کلو، گھی آدھا کپ، نمک اور لال مرچ حسب ذائقہ، دھنیا ایک چھوٹا چمچہ، ٹماٹر ۳؍ عدد، مٹر ایک پاؤ، پیاز ۳؍ عدد، ہلدی ایک چمچہ، دہی آدھا کپ۔
بنانے کا طریقہ: پیاز کاٹ کر گھی میں تلیں۔ گوشت بھون کر مسالہ ڈالیں۔ ۲؍ منٹ بھون کر دہی اور مٹر ڈالیں۔ خوشبو آنے لگے تو پانی ڈال کر مٹر گلا لیں اور آلو کے قتلے کاٹ کر ڈالیں۔ آلو اور گوشت گل جائیں تو ہرا دھنیا کاٹ کر ڈال دیں اور دم دے دیں۔ لیجئے آلو مٹر گوشت تیار ہے۔