اروی گوشت بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: September 05, 2024, 9:50 PM IST | Mumbai
اروی گوشت بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: گوشت (بغیر ہڈی) آدھا کلو، اروی آدھا کلو، تیل ۳؍ سے ۴؍ بڑے چمچے، پیاز ۲؍ عدد، ٹماٹر ۲؍ عدد، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، دہی آدھا کپ، لونگ ایک چھوٹا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، لال مرچ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، ہلدی ایک چھوٹا چمچہ، دیگی لال مرچ ایک چھوٹا چمچہ، زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، پسا ہوا زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، دھنیا پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، دارچینی ایک چھوٹا چمچہ، کالی مرچ ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ، پانی حسب ِ ضرورت، ہری مرچ ۳؍ سے ۴؍ عدد، ہرا دھنیا سجانے کیلئے۔
بنانے کا طریقہ: ایک برتن میں تیل کو گرم کرکے پیاز سنہری کرلیں۔ اس کے بعد ٹماٹر شامل کرکے گلنے دیں۔ پھر گوشت شامل کرکے اچھی طرح ملائیں۔ پھر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈالیں۔ تھوڑی دیر بعد دہی شامل کریں۔ پھر اس میں لونگ، نمک، لال مرچ پاؤڈر، ہلدی، دیگی لال مرچ، زیرہ، دھنیا پاؤڈر اور کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔ اب اس میں پانی ڈالیں، تھوڑا بھوننے کے بعد ڈھکن ڈھانک کر ۱۰؍ منٹ پکنے دیں۔ ۱۰؍ منٹ بعد اس میں اروی شامل کرکے اچھی طرح ملائیں۔ اب اس میں ہری مرچ شامل کرکے مزید ۱۰؍ منٹ پکنے دیں۔ اب اسے کٹے ہوئے ہرا دھنیا سے سجائیں۔ مزے دار اروی گوشت تیار ہے۔ روٹی کے ساتھ اٹھایئے۔