Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: بگھارے بینگن

Updated: November 20, 2025, 9:07 PM IST | Mumbai

بگھارے بینگن بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Baghare Baingan. Photo: INN
بگھارے بینگن۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: بینگن ۶؍ عدد، ناریل (کدوکش کیا ہوا) ۲؍ بڑے چمچے، تل ۲؍ چھوٹے چمچے، مونگ پھلی ۲؍ بڑے چمچے، پیاز (کٹی ہوئی) ایک عدد درمیانی، املی (گرم پانی میں بھگو لیں) حسب ِ منشا، لال مرچ حسب ِ ذائقہ، نمک حسب ِ ذائقہ، زیرہ پاؤڈر آدھے سے ایک چھوٹا چمچہ، ہلدی ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ، ادرک (کٹا ہوا) ایک بڑا چمچہ، لہسن (کٹا ہوا) ایک بڑا چمچہ۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے تل، ناریل اور مونگ پھلی کو بھون کر پیس لیں اور الگ رکھ دیں۔ ایک چوتھائی سے آدھا کپ تیل میں بینگن تل لیں۔ خیال رہے کہ ان کی شکل نہ بگڑے اور وہ آدھے گل جائیں۔ تلنے کے بعد انہیں بھی الگ رکھ دیں۔ اب اسی تیل میں پیاز کو سنہرا ہوجانے تک فرائی کریں، اسی میں ادرک اور لہسن ڈال کر ایک منٹ تک فرائی کریں۔ پسا ہوا مکسچر اور مسالے شامل کرکے کچھ منٹ تک بھونیں۔ پھر اس میں املی کا پانی اور ساتھ ہی بینگن بھی ڈال دیں۔ ۱۰؍ سے ۱۵؍ منٹ تک یا جب تک بینگن گَل نہ جائیں اور تیل الگ نہ ہوجائے تب تک پکائیں۔ ہرا دھنیا چھڑک کر کھانے کیلئے پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK