کولڈ کیک بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: October 21, 2026, 1:22 PM IST | Mumbai
کولڈ کیک بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: بسکٹ ۲؍ درجن، کافی ڈیڑھ چھوٹے چمچے، شکر ڈیڑھ چھوٹے چمچے، دودھ ایک پیالی، مکھن ۱۶؍ چھوٹے چمچے، شکر (پسی ہوئی) ۲؍ پیالی، ناریل (پسا ہوا) ڈھائی چھوٹے چمچے، اخروٹ کی گری (پسی ہوئی)اور بادام (پسے ہوئے) ایک، ایک چھٹانک۔
بنانے کا طریقہ: دودھ میں کافی اور چینی ڈال کر ملائیں (یہ آمیزہ الگ رکھ لیں)۔ اب ایک پیالے میں ۸؍ چھوٹے چمچے مکھن اور ایک پیالی پسی ہوئی شکر شامل کرکے اچھی طرح ملائیں (یہ آمیزہ بھی الگ رکھ دیں)۔ اب ایک ڈِش میں بقیہ مکھن، پسی ہوئی چینی اور ناریل شامل کرکے اچھی طرح ملائیں۔ ۸؍ بسکٹ کافی کے آمیزے میں بھگو کر ایک ٹرے میں رکھیں، پھر بسکٹس پر چمچہ یا چھری سے مکھن لگائیں۔ مکھن کی تہہ پر مزید ۸؍ بسکٹس کافی کے آمیزے میں بھگو کر رکھیں۔ پھر ان بسکٹس پر ناریل کے آمیزے کی تہہ لگائیں۔ ناریل کے آمیزے پر ۸؍ بسکٹس کافی کے آمیزے میں بھگو کر رکھیں۔ اور اسی طرح مکھن اور ناریل کے آمیزے کی تہہ یکے بعد دیگرے لگاتے جائیں۔ کیک کے چاروں طرف بھی مکھن یا ناریل کا آمیزہ لگائیں۔ کیک پر چمچہ یا کانٹے سے حسب ِ منشا ڈیزائن بنائیں اور آخر میں کیک پر اَخروٹ کی گِری اور پسے ہوئے بادام چھڑک کر تقریباً ایک گھنٹے کے لئے فریزر میں رکھ دیں۔