بیکڈ چکن وِتھ سار کریم بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: July 10, 2026, 9:04 AM IST | Mumbai
بیکڈ چکن وِتھ سار کریم بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چکن بریسٹ ۲؍ عدد، نمک حسب ِ ذائقہ، پسا ہوا لہسن ایک بڑا چمچہ، لیموں کا رس ۳؍ بڑے چمچے، ووسٹر شائر سوس ۲؍ بڑے چمچے، پیپریکا پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، کالی مرچ پسی ہوئی ایک چھوٹا چمچہ، بریڈ کرمز ڈیڑھ پیالی، سار کریم ایک پیالی، تیل حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: چکن بریسٹ کو دھو کر کچن ٹاول سے خشک کرلیں اور چھوٹے چوکور ٹکڑے کرلیں۔ ایک پیالے میں نمک، لہسن، لیموں کا رس، پیپریکا، کالی مرچ اور ووسٹر شائر سوس ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔ چکن کی بوٹیوں کو اس آمیزہ سے میرینیٹ کرلیں اور ۴؍ سے ۶؍ گھنٹے یا رات بھر کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ سار کریم کو پیالے میں رکھیں اور پلیٹ میں بریڈ کرمز پھیلا کر رکھیں۔ پہلے چکن کے ٹکڑوں کو سار کریم میں ڈبوئیں پھر بریڈ کرمز میں اچھی طرح لتھیڑ لیں۔ بیکنگ ٹرے میں برش کی مدد سے تیل لگا کر ان بوٹیوں کو تھوڑے تھوڑے فاصلے سے رکھیں۔ اَوَن کو ۱۰؍ سے ۱۵؍ منٹ پہلے ۱۸۰؍ ڈگری سیلیس پر گرم کرلیں اور ٹرے کو اس میں رکھ کر ۳۵؍ سے ۴۰؍ منٹ کے لئے بیک کر لیں۔ اَوَن کو کھول کر چیک کرلیں، چکن اچھی طرح گل گئے ہو تو اَوَن سے نکال لیں۔ گرم گرم چکن کو پلیٹ میں نکال کر حسب ِ پسند سوس یا سلاد کے ساتھ پیش کریں۔