لیمن فرائیڈ چکن ونگز بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: July 02, 2026, 9:31 PM IST | Mumbai
لیمن فرائیڈ چکن ونگز بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چکن ونگز آدھا کلو، نمک حسب ِ ذائقہ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، ادرک ایک انچ کا ٹکڑا، خشک لہسن کا پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، لیموں کا رس ۶؍ بڑے چمچے، کالی مرچ پسی ہوئی ایک چھوٹا چمچہ، انڈا ایک عدد، کارن فلور ۲؍ بڑے چمچے، میدہ ۴؍ بڑے چمچے، بریڈ کرمز آدھی پیالی، چینی ایک بڑا چمچہ، شہد ایک بڑا چمچہ، زردے کا رنگ ایک چٹکی، تیل حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: چکن ونگز کو دھو کر ان کے دو ٹکڑے کرلیں اور ایک پھیلے ہوئے پیالے میں رکھ دیں۔ ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک، کالی مرچ، ایک بڑا چمچہ کارن فلور اور انڈے کو ملا کر پیسٹ بنا لیں اور چکن ونگز پر اچھی طرح مل دیں۔ ۳۰؍ سے ۳۵؍ منٹ کے لئے رکھ دیں۔ میدہ، لہسن کا پاؤڈر اور بریڈ کرمز ملا لیں اور اس میں ایک ایک چکن ونگ کو ڈال کر رول کر لیں۔ کڑاہی میں تیل کو گرم کریں اور چکن ونگز کو درمیانی آنچ پر سنہری ہونے تک ڈیپ فرائی کرلیں۔ سوس تیار کرنے کے لئے آدھی پیالی پانی میں لیموں کا رس، ایک بڑا چمچہ کارن فلور، چینی، شہد، نمک، زردے کا رنگ اور کچلی ہوئی ادرک ڈال کر ملائیں اور اسے ہلکی آنچ پر گاڑھا ہونے تک پکا لیں۔ پلیٹ میں فرائی کئے ہوئے چکن ونگز کو نکال کر ان پر گرم گرم سوس ڈال کر اور ہری پیاز کی پتیوں سے سجا کر پیش کریں۔