فروٹ چاکلیٹ اسٹک بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: July 08, 2026, 9:14 AM IST | Mumbai
فروٹ چاکلیٹ اسٹک بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: سیب ۲؍ عدد، چاکلیٹ ۱۰۰؍ گرام، کارن فلیکس ایک پیالی، بادام آدھی پیالی، شہد ۲؍ سے ۳؍ بڑے چمچے، آئسکریم اسٹکس حسب ِ ضرورت، مکھن ایک بڑا چمچہ۔
بنانے کا طریقہ: بادام کو موٹا موٹا کوٹ لیں، کارن فلیکس کا چورا کرلیں۔ دونوں چیزوں کو ایک پیالی میں رکھ کر اس میں مکھن اور شہد ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔ چاکلیٹ کے چھوٹے ٹکڑے کرکے اسے کانچ کے پیالے میں رکھیں اور گرم پانی کے سوس پین میں رکھ کر پگھلا لیں۔ اس دوران سیب کے چھوٹے ٹکڑے کرلیں یا اسکوپر کی مدد سے گولائی میں نکال لیں، ہر ٹکڑے میں آئسکریم اسٹک لگا دیں۔ سیب کے ٹکڑوں کو پہلے پگھلی ہوئی چاکلیٹ میں ڈبوئیں، پھر کارن فلیکس کے آمیزے میں رول کرلیں۔ ان اسٹکس کو ٹھنڈا کرکے پیش کریں۔ بچے شوق سے کھائیں گے۔