بنانا لسی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: May 06, 2026, 9:07 AM IST | Mumbai
بنانا لسی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: کیلے ۶؍ عدد، دہی ۵۰۰؍ گرام، دودھ ۲۵۰؍ گرام، چینی حسب ِ ذائقہ، برف ایک پیالہ یا حسب ِ منشاء۔
بنانے کا طریقہ: کیلوں کو موٹے اور باریک ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ بلینڈر میں دہی، دودھ، موٹے کٹے ہوئے کیلے کے ٹکڑے اور چینی ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں۔ گلاس میں باریک کٹے کیلے اور بلینڈ کی ہوئی لسی ڈالیں۔ اس میں برف شامل کرنے کے بعد کاجو، بادام اور پستہ باریک کاٹ کر سجا دیں۔ ذائقہ بڑھانے کے لئے پیستے وقت ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ الائچی پاؤڈر شامل کریں۔