بارہ مسالے والی بریانی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: October 14, 2026, 12:50 PM IST | Mumbai
بارہ مسالے والی بریانی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: گوشت (ران کا) ایک کلو، چاول باسمتی ایک کلو (۱۵؍ منٹ بھگو کر ایک کنی رکھ کر اُبال لیں)، پیاز (سلائس کاٹ لیں) ۳؍ عدد، ادرک کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، دھنیا پاؤڈر ایک بڑا چمچہ، لال مرچ پاؤڈر ۲؍ بڑے چمچے، ہری مرچیں ۵؍ سے ۶؍ عدد (چوپ کر لیں)، ہرا دھنیا (باریک چوپ کیا ہوا) آدھی گٹھی، لیموں ۲؍ عدد (رس نکال لیں)، دہی ایک کپ، جائفل جاوتری پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، ثابت گرم مسالہ ایک چھوٹا چمچہ، ثابت دھنیا ایک بڑا چمچہ، سونف ایک بڑا چمچہ، آلو بخارے ۶؍ سے ۸؍ عدد، نمک حسب ِ ذائقہ، تیل ایک کپ۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے سوس پین میں تیل گرم کرکے پیاز ڈال کر فرائی کریں۔ سنہری ہو جائے تو یخنی سے گوشت نکال کر ڈالیں اور تیز آنچ پر ہلکا سنہری فرائی کر لیں۔ لال مرچ پاؤڈر، ادرک لہسن کا پیسٹ، دھنیا پاؤڈر، دہی، جائفل جاوتری پاؤڈر، ثابت گرم مسالہ، آلو بخارے، نمک، ہری مرچیں اور ہرا دھنیا ڈال کر بھون لیں۔ تیار شدہ یخنی ڈال کر تیز آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ یخنی تقریباً خشک ہو جائے۔ دیگچی میں گوشت کی تہہ لگائیں پھر چاول کی تہہ لگائیں یہ عمل ۲؍ دفعہ کریں۔ دودھ میں زرد رنگ گھول کر چاولوں پر ڈال دیں، ۱۰؍ سے ۱۵؍ منٹ دم دے کر مکس کرکے سرونگ ڈش میں نکال کر رائتے کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔