• Tue, 13 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: کریمی کنافہ

Updated: October 13, 2026, 9:10 AM IST | Mumbai

کریمی کنافہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Creamy Kunafa. Photo: INN
کریمی کنافہ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: دودھ آدھا لیٹر، کارن فلور ایک چھوٹا چمچہ، کسٹرڈ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، چیز کریم ۲؍ چھوٹے چمچے، شکر حسب ِ ذائقہ، گھی یا مکھن حسب ِ ضرورت، باریک سویاں حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے دودھ اُبالنے کے لئے رکھ دیں۔ اس دورانیہ میں ایک پیالی میں کارن فلور اور کسٹرڈ پاؤڈر گھول لیں۔ جب دودھ کو اُبال آجائے تو کارن فلور اور کسٹرڈ کا مکسچر ڈال دیں۔ پھر اس میں ۲؍ چھوٹے چمچے چیز کریم اور حسب ِ ذائقہ شکر اچھی طرح ملا لیں اور تھوڑا سا پکا کر چولہا بند کریں اور اسے ٹھنڈا ہونے دیں۔ اب ایک برتن میں گھی یا مکھن ڈال کر اس میں باریک سویاں ڈال کر بھون لیں۔ پھر بیکنگ ٹرے میں آدھی سویاں ڈال کر ٹھنڈا کیا ہوا بیٹر ڈال لیں۔ آخر میں باقی سویاں ڈال کر بیک کر لیں۔ پستہ اور کاجو سے سجا کر ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں۔ لیجئے لذیذ کریمی کنافہ تیار ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK