پائن ایپل ڈیزرٹ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: October 13, 2026, 11:02 AM IST | Mumbai
پائن ایپل ڈیزرٹ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: انناس ایک ٹن، دہی ایک پیالی، جیلاٹن پاؤڈر ۲؍ بڑے چمچے، فریش کریم ایک پیالی، کنڈیسنڈ ملک آدھی پیالی۔
بنانے کا طریقہ: انناس کے کچھ بڑے قتلے علاحدہ کر لیں اور کچھ کو باریک چو پ کرلیں۔ کریم کو صاف خشک پیالے میں نکال کر فریز میں رکھ کر اچھی طرح ٹھنڈی کرلیں پھر اسے الیکٹرک بیٹر سے پھینٹیں۔ دہی اور کنڈیسنڈ ملک کو علاحدہ علاحدہ فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کرلیں۔ پھر دہی میں کندیسنڈ ملک ملا کر پھینٹ لیں۔ اس میں کریم اور چوپ انناس ڈال کر ہلکا سا پھینٹیں۔ آخر میں ۲؍ بڑے چمچے گرم پانی میں جیلاٹن کو پگھلا کر اس مکسچر میں اچھی طرح ملا کر اسے فریج میں رکھیں اور ٹھنڈا ٹھنڈا لطف اٹھائیں ۔