Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: بین اینڈ لینٹل سلاد

Updated: April 11, 2026, 9:30 AM IST | Mumbai

بین اینڈ لینٹل سلاد بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Bean And Lentil Salad. Photo: INN
بین اینڈ لینٹل سلاد۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: سفید لوبیا ایک پیالی، مونگ کی چھلکے والی دال ایک پیالی، چکن ۲۰۰؍ گرام، نمک حسب ِ ذائقہ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، سرکہ ۲؍ بڑے چمچے، کالی مرچ کُٹی ہوئی آدھا چھوٹا چمچہ، پیاز ایک عدد (درمیانی)، پارسلے ایک بڑا چمچہ، زیتون کا تیل ۴؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: لوبیا اور دال کو دھو کر علاحدہ علاحدہ بھگو کر ۱۵؍ سے ۲۰؍ منٹ کیلئے رکھ دیں۔ پھر الگ الگ برتن میں اُبال لیں اور اتنا گلائیں کہ دونوں چیزیں کھلی کھلی رہے۔ بغیر ہڈی کی چکن کی چھوٹی بوٹیاں کاٹ کر دھو کر رکھ لیں۔ پھر اس میں نمک، ادرک لہسن کا پیسٹ اور ایک بڑا چمچہ سرکہ لگا کر رکھ لیں۔ پیاز کو باریک چوپ کرلیں اور فرائنگ پین میں ایک بڑا چمچہ تیل ڈال کر ہلکی آنچ پر گرم کریں اور اس میں پیاز کو ہلکا سا نرم ہونے تک فرائی کریں۔ خیال رہے کہ پیاز کی رنگت نہ تبدیل ہو، پھر اس میں چکن ڈال کر تیز آنچ پر ۵؍ سے ۷؍ منٹ فرائی کریں۔ چکن کو چولہے سے اتار کر اُبلی ہوئی دال اور لوبیا ڈال کر ملا لیں۔ ایک بوتل میں سرکہ، کالی مرچ، باریک چوپ کیا ہوا پارسلے اور زیتون کا تیل ڈال کر اچھی طرح ہلا کر ڈریسنگ تیار کرلیں۔ سلاد کو خوبصورت سے پلیٹر میں نکال کر اوپر سے تیار کی ہوئی ڈریسنگ ڈال دیں۔ لیجئے ذائقہ دار اور صحت بخش سلاد تیار ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK