Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: مٹن مسالہ

Updated: April 10, 2026, 11:42 AM IST | Mumbai

مٹن مسالہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Mutton Masala. Photo: INN
مٹن مسالہ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: بکرے کا گوشت ایک کلو، نمک حسب ِ ذائقہ، ادرک لہسن کا پیسٹ ۲؍ بڑے چمچے، لال مرچ پسی ہوئی ایک بڑا چمچہ، ہلدی ایک چھوٹا چمچہ، ثابت دھنیا ایک بڑا چمچہ، سفید زیرہ ایک بڑا چمچہ، پیاز ایک عدد (درمیانی)، دہی آدھی پیالی، ٹماٹر ۴؍ سے ۵؍ عدد، ثابت لال مرچ ۳؍ سے ۴؍ عدد، تیل حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: اس ڈش کو بنانے کے لئے سب سے زیادہ چانپیں مناسب رہتی ہیں اس لئے چانپ کا انتخاب کریں۔ سب سے پہلے چانپوں کو صاف دھو کر چھلنی میں رکھ کر خشک کرلیں۔ پھر انہیں ہلکا ہلکا کچل لیں، دھنیا اور زیرہ توے پر سینک کر موٹا موٹا کوٹ لیں۔ پیاز کو دہی کے ساتھ ملا کر پیس لیں۔ ایک پیالے میں نمک، ادرک لہسن کا پیسٹ، لال مرچ، ہلدی، دھنیا، زیرہ، پیاز اور دہی کا پیسٹ اچھی طرح ملا لیں اور چانپوں کو اس مسالے سے میرینیٹ کرکے ایک سے ۲؍ گھنٹے کیلئے فریج میں رکھ دیں۔ پھیلے ہوئے فرائنگ پین میں ۳؍ سے ۴؍ بڑے چمچے تیل ڈال کر درمیانی آنچ پر ۲؍ سے ۳؍ منٹ گرم کریں اور چانپوں کو گولڈن براؤن فرائی کرلیں۔ علاحدہ پین میں ۲؍ بڑے چمچے تیل ڈال کر اس میں ثابت لال مرچ کڑکڑالیں، پھر اس میں باریک کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔ جب ٹماٹر گلنے پر آجائیں تو اسے چانپوں میں ڈال کر ملائیں اور آدھی پیالی پانی ڈال کر دھیمی آنچ پر ڈھانک دیں۔ اتنی دیر دم پر رکھیں کہ اچھی طرح گل جائیں۔ گرم گرم ڈش میں نکال کر پراٹھے یا چپاتی کے ساتھ پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK