Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: تلی ہوئی لوکی

Updated: April 10, 2026, 12:19 PM IST | Mumbai

تلی ہوئی لوکی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Tali Hui Lauki. Photo: INN
تلی ہوئی لوکی۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: تلنے کے لئے تیل حسب ِ ضرورت، ایک پیاز کٹی ہوئی، ۲؍ ٹماٹر کٹے ہوئے، ایک ہری مرچ، ایک چھوٹا چمچہ سونف، ایک چھوٹا چمچہ ثابت دھنیا، ایک سے ۲؍ کالی مرچ، ایک چھوٹی الائچی، آدھا چھوٹا چمچہ زیرہ، ایک چھوٹا چمچہ سفید تل، ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ ہلدی پاؤڈر، ایک بڑا چمچہ گھی، ۲؍ بڑے چمچے ملائی یا فریش کریم، نمک حسب ِ ذائقہ۔
بنانے کا طریقہ: لوکی کو دھو کر چھیل کر آدھا انچ موٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ ان ٹکڑوں کو گرم تیل میں ڈِپ فرائی کریں۔ کڑاہی میں سونف، زیرہ، دھنیا، کالی مرچ، الائچی اور سفید تل ڈال کر بھون لیں۔ ٹھنڈا کرکے گرائنڈر میں پیس لیں۔ کڑاہی میں گھی گرم کرکے پیاز بھون لیں۔ بھونتے وقت ٹماٹر اور مرچ ڈال کر مزید بھونیں، اس کے بعد اسے گرائنڈر میں پیس لیں۔ دوبارہ کڑاہی میں پیسٹ ڈالیں۔ مسالوں کا پاؤڈر ڈالیں اور آدھا کپ پانی اور حسب ِ ذائقہ نمک ڈال کر ابالیں۔ تلی ہوئی لوکی ڈال کر ۸؍ سے ۱۰؍ منٹ تک ڈھانک کر پکائیں۔ کریم ڈال کر آنچ سے اتار کر پراٹھوں کے ساتھ پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK