ہری بھری چکن کڑاہی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: April 08, 2026, 9:16 AM IST | Mumbai
ہری بھری چکن کڑاہی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چکن ایک کلو، لہسن کچلا ہوا ۲؍ بڑے چمچے، ادرک باریک کٹی ہوئی ایک بڑا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، دہی پھینٹا ہوا آدھی پیالی، ٹماٹر ۳؍ عدد (درمیانے)، پسی ہوئی ہری مرچ ایک بڑا چمچہ، کالی مرچ کُٹی ہوئی ایک چھوٹا چمچہ، سفید زیرہ ایک بڑا چمچہ، ثابت دھنیا موٹا کُٹا ہوا ایک بڑا چمچہ، ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا آدھی گٹھی، تیل آدھی پیالی۔
بنانے کا طریقہ: چکن کو دھو کر چھلنی میں رکھ لیں۔ دہی کو پھینٹ لیں اور ٹماٹر کے قتلے کرکے رکھ لیں۔ کڑاہی میں ایک بڑا چمچہ تیل میں لہسن اور چکن ڈال کر ۴؍ سے ۵؍ منٹ درمیانی آنچ پر بھونیں۔ ہری مرچی، کالی مرچ، سفید زیرہ، کُٹا ہوا ثابت دھنیا اور ٹماٹر کے قتلے ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔ جب چکن گلنے پر آجائے تو نمک، دہی اور تیل ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ ٹماٹر اچھی طرح گل جائیں اور تیل علاحدہ ہوجائے۔ آخر میں ادرک اور ہرا دھنیا چھڑک کر ہلکی آنچ پر ۳؍ سے ۴؍ منٹ دم پر رکھ دیں۔ ڈش میں نکال کر پراٹھوں کے ساتھ نوش فرمائیں۔