Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: بُھنے ہوئے پسندے

Updated: January 01, 2026, 8:00 PM IST | Mumbai

بُھنے ہوئے پسندے بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Bhune Hue Pasanday. Photo: INN
بُھنے ہوئے پسندے۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: پسندے آدھا کلو، گھی آدھا پاؤ، پیاز ایک عدد، ادرک ایک عدد، لہسن ایک گٹھی، گرم مسالہ پاؤڈر ۲؍ چٹکی، دہی آدھا پاؤ، الائچی ۵؍ سے ۶؍ عدد، ہرا دھنیا ایک گٹھی، نمک اور لال مرچ حسب ِ ذائقہ۔
بنانے کا طریقہ: ایک برتن میں گھی کڑکڑائیں۔ پھر اس میں پیاز کے لچھے ہلکے سرخ کر لیں اور پلیٹ میں نکال لیں۔ اسی گرم گھی میں ادرک، لہسن، دہی، الائچی اور پسندے ڈال کر بھوننا شروع کر دیں۔ دہی پانی چھوڑے گا، اسی لئے جب تک پانی خشک نہ ہو بھوننے کا عمل جاری رکھیں۔ اب پسا ہوا مسالہ، نمک اور لال مرچ ڈال دیں۔ اس مسالہ کیساتھ گوشت کے مرکب کو ہلکے پانی میں چھینٹے دے کر بھون لیں۔ جب پسندے اور مسالہ گھی چھوڑ دیں تو گوشت گلانے کیلئے پانی ڈال دیں۔ اسکی مقدار اتنی ہونی چاہئے کہ اس کی سطح گوشت سے تھوڑی اوپر ہو۔ اب انہیں ایک بار پھر بھونیں۔ جب گوشت اور مسالہ گھی چھوڑنے لگیں تو پانی بالکل خشک کر لیں اور اتار لیں۔ اب اس میں ہرا دھنیا ڈال دیں اور تَلی ہوئی پیاز بھی پیس کر ڈال دیں۔ چند منٹ برتن کا منہ بند رکھیں اور پھر پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK