• Tue, 20 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: لیمن ٹارٹ

Updated: October 20, 2026, 1:27 PM IST | Mumbai

لیمن ٹارٹ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Lemon Tart. Photo: INN
لیمن ٹارٹ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: مکھن ۶۲؍ گرام، لیموں ۲؍ عدد، انڈے ۳؍ عدد، شکر ۴؍ بڑے چمچے، میدہ آدھا پاؤ، پانی حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے ایک برتن میں پانی لیں اور اس میں ۲؍ بڑے چمچے شکر ڈال کر دھیمی آنچ پر گرم کریں۔ اب ایک تسلے میں ۴؍ بڑے چمچے میدہ، ایک انڈا، مکھن اور ایک لیموں کا رس شامل کرکے اچھی طرح ملائیں۔ اگلے مرحلے میں میدے کے آمیزے میں شکر کا پانی ڈال کر گوندھ لیں۔ اس کے بعد پیسٹری کے سانچوں میں چاروں طرف بالکل تھوڑا سا گھی لگا کر تیار آمیزہ ڈال دیں اور آمیزے پر کانٹے سے نشان لگا کر پندرہ منٹ کے لئے پری ہیٹ اَوَن میں رکھ دیں۔ ا س کے بعد ایک برتن میں بقیہ شکر، مکھن اور ۲؍ انڈوں کی زردی ڈال کر مکس کریں۔ بقیہ میدہ اور لیموں کا رس ڈال کر دھیمی آنچ پر پکائیں، آمیزہ گاڑھا ہو جائے تو چولہا بند کر دیں۔ آخر میں ہر پیسٹری پر یہ آمیزہ ایک، ایک بڑا چمچہ ڈال دیں۔ لیجئے مزیدار لیمن ٹارٹس تیار ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK