بلیک فوریسٹ کیک بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: September 18, 2025, 8:41 PM IST | Mumbai
بلیک فوریسٹ کیک بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: میدہ ۲؍ کپ، چینی ڈیڑھ کپ، بیکنگ سوڈا ڈیڑھ چھوٹا چمچہ، کو کو پاؤڈر تین چوتھائی کپ، بیکنگ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، نمک ایک چٹکی، دودھ ایک کپ، تیل آدھا کپ، ونیلا ایسنس ایک چھوٹا چمچہ، کافی پاؤڈر ڈیڑھ بڑے چمچے، گرم پانی ایک کپ، انڈے دو عدد۔
فروسٹنگ کے لئے: پھینٹی ہوئی کریم ۲؍ کپ، چیری ایک ٹِن، کوکنگ چاکلیٹ آدھا کپ کدوکش کرلیں۔
بنانے کا طریقہ: اَوَن کو ۱۷۵؍ ڈگری پر پِری ہیٹ کرلیں۔ ساتھ ہی ۹؍ انچ کے دو یا پھر ۶؍ انچ کے تین کیک مولڈ گریس کرلیں۔ انسٹنٹ کافی پاؤڈر کو گرم پانی میں گھول کر ایک جگہ رکھ دیں۔ ایک برتن میں میدہ، کوکو پاؤڈر، بیکنگ سوڈا، بیکنگ پاؤڈر اور نمک چھان لیں اور اچھی طرح مکس کرلیں۔ ساتھ ہی چینی بھی ڈال دیں اور دوبارہ اچھی طرح مکس کرلیں۔ اب دوسرے برتن میں انڈے پھینٹ لیں اور اس میں ونیلا ایسنس، تیل اور دودھ بھی شامل کرتی جائیں۔ اس مکسچر کو میدے والے برتن میں ڈال کر مکس کرلیں۔ تیار شدہ مکسچر کو کیک پین میں ڈال دیں۔ اَوَن کے درمیان میں رکھ کر کم از کم ۴۰؍ منٹ تک بیک کریں۔ تیار ہونے کے بعد ٹھنڈا ہونے دیں۔ باؤل میں دو کپ کریم ڈال کر الیکٹرک بیٹر سے بیٹ کریں، پہلا کیک رکھ کر اس پر چیری کے ٹن میں موجود سیرپ ڈالیں، کریم ڈال کر پھیلائیں، پھر اس پر کٹی ہوئی چیزی ڈال دیں۔ دوسرا کیک اس پر رکھیں، پہلے سیرپ ڈالیں اور پھر کریم ڈالیں کر پھیلا لیں، اسی طرح کیک کے چاروں طرف پر کریم لگائیں۔ دو گھنٹے کے لئے کیک کو فریج میں رکھ دیں۔ پائپنگ بیگ میں کریم بھر کر پھول بنائیں اور چیری سے کیک کی سجاوٹ کرلیں۔