چکن اینڈ چیز ٹرفل بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: September 11, 2025, 9:50 PM IST | Mumbai
چکن اینڈ چیز ٹرفل بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: بریڈ ۶؍ سے ۸؍ سلائسز، تیل ۲؍ بڑے چمچے، کٹی ہوئی ادرک آدھا چھوٹا چمچہ، چکن ایک پاؤ، نمک اور کالی مرچ حسب ِ ذائقہ، چیز ۳؍ سے ۴؍ سلائسز، بریڈ کرمبز ایک کپ، تیل ہلکا سا فرائی کرنے کے لئے۔
بنانے کا طریقہ: بیلن سے بریڈ سلائسز کو سیدھا کر لیں۔ اب ۲؍ چمچے تیل گرم کرکے ایک منٹ تک ادرک فرائی کرنے کے بعد اس میں چکن، نمک اور کالی مرچ شامل کر دیں۔ چکن کے گلنے تک پکائیں۔ چیز سلائس کو بریڈ پر پھیلا دیں۔ اس پر چکن کی پٹیاں رکھنے کے بعد اوپر سے دوسری بریڈ رکھ کر دبائیں۔ بریڈ کے کنارے ہٹانے کے بعد اسے اپنی پسند کی شکل میں کاٹ لیں۔ اب اسے انڈے میں ڈبو کر اس کے تمام اطراف پر شائستگی کے ساتھ بریڈکرمبز لگائیں۔ تیل کو گرم کرکے چکن اینڈ چیز ٹرفل کو گولڈن رنگ آنے تک دونوں طرف سے فرائی کریں۔ تیار ہونے پر کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔