شوگر فری چاکلیٹ براؤنی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: September 11, 2025, 9:52 PM IST | Mumbai
شوگر فری چاکلیٹ براؤنی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: شوگر فری چاکلیٹ ایک چوتھائی کپ، براؤن شوگر آدھا کپ، کیلوریز فری سوئٹنر آدھا کپ، انڈے ۲؍ عدد، میدہ آدھا کپ، تیل آدھا کپ، پیکنگ سوڈا ایک بڑا چمچہ۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے اَوَن ڈش کو تیل سے اچھی طرح گریس کرلیں پھر اس پر بٹر پیپر بچھا دیں اور ایک بڑا چمچہ میدہ اس پر چھڑک دیں۔ اب ایک فرائنگ پین میں شوگر فری چاکلیٹ کو پگھلا لیں کہ وہ کریم کی طرح ہو جائے۔ اس کے بعد ایک باؤل میں انڈے پھینٹ کر اس میں چاکلیٹ والا مکسچر ملا دیں۔ اس کے بعد میدہ، براؤن شوگر، کیلوریز فری سوئٹنر ملا کر ہاتھ والے بیٹر سے اچھی طرح مکس کر لیں۔ اس مکسچر کو اَوَن ڈش میں ڈال کے پری ہیٹ اَوَن میں ۸۰؍ ڈگری پر ۲۰؍ منٹ کے لئے بیک کریں۔ اَوَن سے نکال کر ۲؍ منٹ کے لئے اسے ٹھنڈا ہونے دیں اور پھر سانچے سے نکال لیں، پھر اسےکاٹ کر اوپر شوگر فری کوکو پاؤڈر چھڑک کر گرم گرم سرو کریں۔