• Sat, 09 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: بوٹی کباب مسالہ

Updated: October 24, 2024, 9:37 PM IST | Mumbai

بوٹی کباب مسالہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Boti Kabab Masala. Photo: INN
بوٹی کباب مسالہ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: بکرے کے گوشت کی بڑی بوٹیاں ایک کلو، لیموں ۳؍ عدد، چھوٹی الائچی ۶؍ عدد، دہی آدھی پیالی، سفید زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، خشخاش ایک بڑا چمچہ، ادرک کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، کٹی ہوئی لال مرچ ۲؍ بڑے چمچے، کچے پپیتا کا پیسٹ ۲؍ بڑے چمچے، سرسوں کا تیل ۲؍ بڑے چمچے، کباب مسالی ۳؍ بڑے چمچے، تیل حسب ِ ضرورت، نمک حسب ِ ذائقہ۔
بنانے کا طریقہ: سفید زیرہ، خشخاش اور چھوٹی الائچی کو ملا کر باریک پیس لیں۔ پھر بوٹیوں کو اچھی طرح دھو کر ایک پیالے میں ڈالیں۔ ساتھ ہی ادرک کا پیسٹ، دہی، کباب کا مسالہ، لیموں کا رس، کچے پپیتا کا پیسٹ، پسا ہوا مسالہ اور نمک ڈال کر اچھی طرح ملا کر تھوڑی دیر کے لئے رکھ دیں۔ پھر اس میں سرسوں کا تیل ملا دیں۔ اس کے بعد ایک بڑی دیگچی میں تیار بوٹیاں پھیلا کر ڈالیں تاکہ ان کا پانی خشک ہوجائے۔ اب گرلر گرم کرکے ذرا سی چکنائی لگائیں اور اس میں بوٹیاں پھیلا کر رکھ دیں۔ تھوڑا تیل اوپر بھی لگا کر رکھیں۔ جب وہ اچھی طرح سینک جائیں تو انہیں پیاز کے سلاد اور گرم گرم نان کے ساتھ نوش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK