برگر بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: August 25, 2026, 9:02 AM IST | Mumbai
برگر بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: بون لیس چکن آدھا کلو (چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں)، آلو ایک کلو، پیاز ایک عدد (باریک کٹی ہوئی)، ہری مرچ ۳؍ عدد (باریک کٹی ہوئی)، ہرا دھنیا آدھی پیالی، ایک عدد بڑے لیموں کا رس، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، پسی ہوئی کالی مرچ حسبِ ذائقہ، سویا سوس ۲؍ بڑے چمچے یاحسب ِ ذائقہ، سرکہ ۲؍ بڑے چمچے، چلی سوس ۲؍ بڑے چمچے، ہلدی ایک چٹکی، انڈے ۲؍ عدد، بریڈ کرمبز، کیچپ، مایونیز اور برگر بن حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: پہلے آلوؤں کو چھیل کر اُبال لیں اور ساتھ ہی نمک اور ہلدی بھی ڈالیں۔ جب آلو نرم ہو جائیں، تو نمک، پسی ہوئی کالی مرچ، ہرا دھنیا اور لیموں کا رس شامل کرکے ملا لیں۔ اب ایک فرائنگ پین میں صرف ۲؍ بڑے چمچے تیل ڈالیں اور تیل میں ادرک لہسن کا پیسٹ اور ہری مرچیں ڈال کر ایک منٹ تک بھونیں۔ اسکے بعد چکن ڈال کر اس وقت تک پکائیں، جب تک پانی خشک نہ ہوجائے۔ اسکے بعد سارے سوس، تھوڑا سا نمک اور کالی مرچ ڈالیں۔ جب چکن تقریباً پک جائے تو آخر میں پیاز ڈال کر ایک سے ۲؍ منٹ تک پکائیں۔ اب چکن کو آلوؤں میں مکس کرکے کباب بنا لیں، اسے انڈا اور بریڈ کرمبز لگا کر تل لیں۔ برگر بن میں کباب رکھیں اور اوپر سے کیچپ اور مایونیز کی لیئرز لگا دیں۔ لیجئے، مزیدار برگرز تیار ہیں، بچے شوق سے کھائیں گے۔