Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: چانپ مسالہ

Updated: June 13, 2026, 9:32 AM IST | Mumbai

چانپ مسالہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Chaap Masala. Photo: INN
چانپ مسالہ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: بکرے کی چانپ ایک کلو، نمک حسب ِ ذائقہ، ادرک لہسن کچلا ہوا ۲؍ بڑے چمچے، پیاز باریک کٹی ہوئی ۲؍ عدد، آلو ۲؍ عدد، ٹماٹر ۳؍ عدد اور شملہ مرچ ایک سے ۲؍ عدد (تینوں قتلے کی شکل میں کٹے ہوئے)، دہی آدھی پیالی، کالی مرچ کُٹی ہوئی ڈیڑھ چھوٹے چمچے، اجوائن آدھا چھوٹا چمچہ، تیل حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: چانپوں میں ادرک لہسن، نمک، کالی مرچ اور اجوائن ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور ایک سے ۲؍ گھنٹے کیلئے رکھ دیں۔ پھر اسی مسالے میں گوشت کے ساتھ آلو، ٹماٹر اور شملہ مرچ ڈال کر ہلکے ہاتھ سے ملا لیں تاکہ سبزیوں پر بھی مسالہ اچھی طرح لگ جائے۔ ۱۵؍ سے ۲۰؍ منٹ بعد سبزیوں کو احتیاط سے علاحدہ نکال لیں، پیاز کو تیل میں سنہری فرائی کرکے نکال لیں۔ پھر اسے چانپوں میں ۳؍ سے ۴؍ بڑے چمچے تیل کے ساتھ ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور درمیانی آنچ پر ڈھانک کر پکنے رکھ دیں۔ ۲۰؍ سے ۲۵؍ منٹ بعد جب گوشت ادھ گلا ہوجائے تو آلو پھر ٹماٹر اور آخر میں شملہ مرچ کی تہہ لگا دیں۔ دوبارہ سے ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ گوشت مکمل گل جائے۔ اسے احتیاط سے اسی طرح تہہ در تہہ ڈش میں نکالیں اور اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK