Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: توا قیمہ

Updated: June 12, 2026, 9:09 AM IST | Mumbai

توا قیمہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Tawa Keema. Photo: INN
توا قیمہ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: قیمہ آدھا کلو، نمک حسب ِ ذائقہ، ادرک لہسن کا پیسٹ ڈیڑھ بڑے چمچے، پیاز ۲؍ عدد، لال مرچ پسی ہوئی ایک بڑا چمچہ، ہلدی آدھا چھوٹا چمچہ، پسا ہوا گرم مسالہ ایک چھوٹا چمچہ، قصوری میتھی ایک بڑا چمچہ، دہی آدھی پیالی، ٹماٹر ۴؍ سے ۵؍ عدد، ہرا دھنیا آدھی گٹھی، ہری مرچ ۴؍ سے ۵؍ عدد، گھی آدھی پیالی۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے قیمے کو دھو کر چھلنی میں رکھ لیں تاکہ پانی نتھر جائے۔ اس کے بعد پیاز کو باریک باریک چوپ کرلیں۔ اب ٹماٹر، ہرا دھنیا اور ہری مرچوں کو باریک کاٹ لیں۔ اس کے بعد بڑے سائز کے توے پر گھی، پیاز، قیمہ، ادرک لہسن کا پیسٹ اور ٹماٹر ڈال کر درمیانی آنچ پر رکھ کر ڈھانک دیں۔ ۳؍ سے ۴؍ منٹ کے بعد آنچ ہلکی کر دیں۔ ۱۵؍ سے ۲۰؍ منٹ کے بعد ڈھکن اٹھا کر دیکھیں، اگر ٹماٹر کا پانی خشک ہوگیا ہو اور قیمہ گلنے پر آجائے تو تھوڑی سی آنچ تیز کر دیں۔ ساتھ ہی اس میں دہی، نمک، لال مرچ، ہلدی، گرم مسالہ، ہری مرچ، ہرا دھنیا اور قصوری میتھی ڈال دیں۔ اتنی دیر فرائی کریں کہ گھی علاحدہ ہوجائے۔ گرم گرم ڈش میں نکال لیں اور اوپر سے تھوڑی سی باریک کٹی ہوئی ادرک چھڑک دیں اور پراٹھے کے ساتھ نوش فرمائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK