چلی ویجی ٹیبل پیزا بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: June 10, 2026, 9:04 AM IST | Mumbai
چلی ویجی ٹیبل پیزا بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: پالک ایک پاؤ، لال مرچ دو عدد، ٹماٹر کا رس تین چمچے، پیاز (باریک کٹی ہوئی) ایک عدد، لہسن (باریک کٹا ہوا) دو جوئے، ٹماٹر (باریک کٹا ہوا) آدھا کلو، ٹماٹر کی پیوری ایک چمچہ، پنیر حسب ِ پسند، نمک اور کالی مرچ حسب ِ ذائقہ۔
بنانے کا طریقہ: مرچوں کو لمبائی میں کاٹ کر ان کے بیج نکال لیں۔ دو بڑے چمچے تیل گرم کریں اور اس میں پیاز، لہسن اور مرچیں شامل کرکے پانچ منٹ فرائی کر یں۔ پھر ٹماٹر کا رس اور ٹماٹر کی پیوری شامل کریں اور نمک مرچ ملا کر پندرہ منٹ تک ہلکی آنچ پر رکھیں۔ اب مرچ دھو لیں اور تولیے پر رکھ کر اچھی طرح خشک کرلیں پھر اسے موٹاموٹا کاٹ لیں۔ سوس میں پالک ملائیں اور دس منٹ پکائیں۔ پانی خشک ہو جائے تو اَوون کو ۴۲۵؍ درجہ حرارت پر گرم کر یں۔ پیزا پر ہلکا سا تیل لگائیں اور اس پر پالک کا آمیزہ ڈالیں۔ پھر آمیزے پر پنیر ڈالیں اور بیس منٹ کے لئے بیک کریں تاکہ سنہری ہو جائیں۔ ذائقہ دار چلی ویجی ٹیبل پیزا تیار ہے۔ سوس یا مایونیز ڈپ کے ساتھ کھائیں۔