چانپ تکہ مسالہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: January 08, 2026, 9:47 PM IST | Mumbai
چانپ تکہ مسالہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: بکرے کی چانپیں آدھا کلو، پسی ہوئی پیاز ایک عدد، پسے ہوئے ٹماٹر ۳؍ عدد، تیل آدھا کپ، دہی آدھا کپ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، ہری مرچ پسی ہوئی ایک چھوٹا چمچہ، قصوری میتھی ایک چھوٹا چمچہ، تکہ مسالہ ۲؍ بڑے چمچے، کریم ۲؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: بکرے کی چانپوں کو ادرک لہسن کا پیسٹ، دہی اور تکہ مسالہ کے ساتھ ایک گھنٹے کے لئے میرینیٹ کر لیں۔ اب تیل گرم کرکے اس میں پسی ہوئی پیاز گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کریں۔ پھر اس میں میرینیٹ کی ہوئی چانپیں، پسے ہوئے ٹماٹر اور پسی ہوئی ہری مرچ شامل کرکے ہلکی آنچ پر چانپیں گلنے اور گریوی گاڑھی ہونے تک پکا لیں۔ آخر میں کریم ڈال کر ہرے دھنیے اور پراٹھے کے ساتھ پیش کریں۔