Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: چنے کی دال والا قیمہ

Updated: August 30, 2026, 9:21 AM IST | Mumbai

چنے کی دال والا قیمہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Chane Ki Dal Wala Keema. Photo: INN
چنے کی دال والا قیمہ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: چنے کی دال ڈیڑھ پیالی، قیمہ ۲۰۰؍ گرام، نمک حسب ِ ذائقہ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، ادرک باریک کٹی ہوئی ایک چھوٹا چمچہ، پیاز ۲؍ عدد، ٹماٹر ۲؍ عدد، پسی ہوئی لال مرچ ایک چھوٹا چمچہ، ہلدی ایک چھوٹا چمچہ، سفید زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، ثابت لال مرچ ۳؍ سے ۴؍ عدد، گھی ۳؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے دال کو دھو کر آدھے گھنٹے کے لئے گرم پانی میں بھگونے کے لئے رکھ دیں، پھر اس میں ایک چھوٹا چمچہ گھی اور آدھا چھوٹا چمچہ ہلدی ڈال کر اُبالنے رکھ دیں۔ فرائنگ پین میں ڈیڑھ بڑے چمچے گھی ڈال کر اس میں ایک باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں۔ پھر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ اور ٹماٹر ڈال کر ڈھانک دیں، جب ٹماٹر گلنے پر آجائے تو اس میں ہلدی، نمک، پسی ہوئی لال مرچ اور قیمہ ڈال کر تیز آنچ پر بھونیں۔ دال کا پانی خشک ہوجائے اور وہ گلنے پر آجائے تو اسے قیمہ میں ڈال کر ملا لیں۔ گھی کو گرم کرکے اس میں ثابت لال مرچیں، زیرہ اور باریک کٹی ہوئی ادرک ڈال کر سنہری فرائی کریں اور یہ بگھار دال والے قیمہ میں ڈال دیں۔ پھر اسے ڈھانک کر دھیمی آنچ پر ۵؍ سے ۷؍ منٹ کے لئے دَم پر رکھ دیں۔ اس ڈش کو گرم گرم پراٹھے کے ساتھ تناول فرمائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK