Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: کھٹے آلو چاٹ

Updated: August 27, 2026, 9:09 AM IST | Mumbai

کھٹے آلو چاٹ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Khatte Aloo Chaat. Photo: INN
کھٹے آلو چاٹ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: آلو ایک کلو، تیل ۲؍ بڑے چمچے، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، دھنیا پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، زیرہ بھنا ہوا ایک بڑا چمچہ، چاٹ مسالہ ایک چھوٹا چمچہ، املی کا پیسٹ آدھی پیالی، چینی ایک بڑا چمچہ، چکن پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، زردہ کا رنگ ۲؍ چٹکی، ہرا دھنیا آدھا کپ، ہری مرچ ۴؍ عدد، نمک حسب ِذائقہ۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے آلو اُبال کر چھیل لیں، پھر اسے کیوب میں کاٹ لیں۔ سوس پین میں تیل گرم کر کے اس میں لہسن ادرک کا پیسٹ ڈال کر فرائی کریں اور کیوب میں کٹے ہوئے آلو شامل کر دیں۔ پھر اس میں نمک، لال مرچ، چاٹ مسالہ، چکن پاؤڈر، چینی، زردے کا رنگ، زیرہ اور دھنیا پاؤڈر ڈال کر بھون لیں۔ پھر تھوڑا سا پانی شامل کرکے اِملی اور ہری مرچ کا پیسٹ ڈال کر دَم پر رکھ دیں۔ ۵؍ منٹ بعد باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا چھڑک کر پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK