Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: ویج فریٹرز

Updated: August 28, 2026, 9:01 AM IST | Mumbai

ویج فریٹرز بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Veg Fritters. Photo: INN
ویج فریٹرز۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: پھول گوبھی آدھا کلو، نمک حسب ِ ذائقہ، ادرک ایک انچ کا ٹکڑا، اجوائن آدھا چھوٹا چمچہ، بیسن آدھی پیالی، کارن فلور آدھی پیالی، میدہ آدھی پیالی، سفید مرچ پسی ہوئی آدھا چھوٹا چمچہ، کالی مرچ دردی پسی ہوئی ایک چھوٹا چمچہ، پیپریکا پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، سرکہ ۲؍ بڑے چمچے، سویا سوس ۲؍ بڑے چمچے، کینولا آئل حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے پھول گوبھی کو صاف دھو کر اس کے چھوٹے چھوٹے پھول علاحدہ کرلیں، ایک پیالے میں کچلی ہوئی ادرک، اجوائن، نمک، سرکہ، سویا سوس اور پیپریکا پاؤڈر ڈال کر ملائیں اور اس میں پھول گوبھی کے پھول ڈال دیں۔ اس پیالے کو ۲؍سے ۳؍ منٹ مائیکرو ویو اَوَن میں رکھ کر نکال لیں تاکہ پھول ہلکے سے نرم ہوجائے۔ پھولوں کو پلیٹ میں نکال کر انہیں مکمل ٹھنڈے کرلیں اور پیالے میں مسالے کے آمیزے میں کارن فلور، میدہ، بیسن، نمک، کالی مرچ اور سفید مرچ ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔ پھر اس میں تھوڑا تھوڑا ٹھنڈا پانی ملاتے ہوئے گاڑھا سا آمیزہ بنا لیں اور پھول گوبھی کے پھولوں کو اس میں ڈِپ کرکے کینولا آئل میں سنہرے فرائی کرلیں۔ شام کی چائے پر یہ گرم گرم اسنیک پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK