Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: ملائی پان

Updated: August 29, 2026, 9:03 AM IST | Mumbai

ملائی پان بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Malai Paan. Photo: INN
ملائی پان۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: دودھ ۲؍ لیٹر (خالص اور گاڑھا)، کھویا ایک کپ، پسی ہوئی چینی یا مصری حسب ِ ذائقہ، بادام اور پستہ (باریک کٹے ہوئے) حسب ِ منشاء، الائچی پاؤڈر حسب ِ پسند، کیوڑہ یا عرقِ گلاب چند قطرے، چاندی کا ورق سجانے کیلئے۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے ایک بڑی کڑاہی میں دودھ اُبالنے کیلئے رکھیں۔ جب دودھ میں اُبال آجائے تو آنچ دھیمی کر دیں۔ دودھ پر جو ملائی کی تہہ جمتی جائے، اسے احتیاط سے برتن کے کناروں پر چپکاتے جائیں۔ یہ عمل بار بار کریں یہاں تک کہ دودھ کم ہو جائے اور ملائی کی کئی تہیں جمع ہو جائیں۔ اب ایک علاحدہ برتن میں کھویا لیں اور اس میں پسی ہوئی چینی، الائچی پاؤڈر اور باریک کٹے ہوئے خشک میوہ جات ملا لیں۔ اس میں کیوڑہ یا عرقِ گلاب کے چند قطرے شامل کرکے اچھی طرح ملائیں۔ اس کے بعد کڑاہی کے کناروں سے جمی ہوئی بالائی کو احتیاط سے نکال لیں۔ اس بالائی کے اوپر تیار کیا ہوا کھوئے کا آمیزہ رکھیں۔ اسے پان کی طرح موڑ کر یا لپیٹ کر ’گلوری‘ کی شکل دے دیں۔ اوپر سے چاندی کا ورق لگا کر ٹھنڈا پیش کریں۔ لکھنؤ کے اس مشہور ملائی پان کا لطف اٹھائیے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK