چٹخارہ دار چکن مسالہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: November 20, 2025, 9:18 PM IST | Mumbai
چٹخارہ دار چکن مسالہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چکن آدھا کلو، دہی آدھا کپ، سرخ مرچ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، گرم مسالہ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر اور ہلدی پاؤڈر آدھا، آدھا چھوٹا چمچہ، ادرک لہسن پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، نمک حسب ذائقہ، تیل آدھا کپ۔
بنانے کا طریقہ: پیالے میں چکن، نمک، سرخ مرچ پاؤڈر، گرم مسالہ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، ادرک لہسن پیسٹ اور دہی ڈال کر مکس کرکے ۲۰؍ سے ۲۵؍ منٹ کیلئے رکھ دیں۔ سوس پین میں تیل گرم کرکے چکن مسالے سمیت ڈال کر اچھی طرح فرائی کریں اور ایک کپ پانی ڈال کر درمیانی آنچ پر پکائیں۔ گوشت گل جائے تو بھون کر چولہے سے اتار لیں۔ سرونگ ڈش میں نکال کر پیش کریں۔