Inquilab Logo

آج کا پکوان: چٹ پٹے بالز

Updated: December 26, 2023, 9:46 AM IST | Mumbai

چٹ پٹے بالز بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Chatpate Balls. Photo: INN
چٹ پٹے بالز۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: بکرے یا چکن کا قیمہ آدھا کلو، باریک کٹی پیاز ۲؍ عدد، ڈبل روٹی کے سلائس ۲؍ عدد، انڈے کی سفیدی ۲؍ عدد، ثابت لال مرچ ۴؍ عدد، ہری مرچ ۸؍ عدد، بریڈ کرمز ایک پیکٹ، باریک کٹا ہوا دھنیا آدھی گڈھی، کُٹی کالی مرچ ایک چھوٹا چمچہ، میدہ ۲؍ بڑے چمچے، سویا سوس ۲؍ بڑے چمچے، سفید سرکہ ۲؍ بڑے چمچے، تیل حسب ِ ضرورت، نمک حسب ِ ذائقہ۔
بنانے کا طریقہ: پہلے آدھا کلو بکرے یا چکن کا قیمہ اور ۲؍ عدد ڈبل روٹی کے سلائس ملا کر چوپر میں پیس لیں۔ اب اس میں ہری مرچ، ثابت لال مرچ، سویا سوس، سفید سرکہ، پیاز، میدہ، کُٹی لال مرد، نمک اور دھنیا ڈال کر اچھی طرح ملالیں۔ پھر اس کے چھوٹے بالز بنا کر پہلے ۲؍ عدد انڈے کی سفید میں ڈِپ کرکے بریڈ کرمز لگائیں۔ اس کے بعد کڑاہی میں تیل گرم کرکے انہیں ہلکی آنچ پر ڈِپ فرائی کریں۔ جب وہ سنہری ہوجائیں تو ٹماٹر کیچپ کے ساتھ سرو کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK