Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: چکن کاجو کری

Updated: April 06, 2026, 9:48 AM IST | Mumbai

چکن کاجو کری بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Chicken Kaju Curry. Photo: INN
چکن کاجو کری۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: چکن بریسٹ ۲؍، بغیر چھلکوں کے ٹماٹر ۲؍ عدد، پیاز ایک عدد، پانی ایک کپ، دہی آدھا کپ، کاجو ۵۰؍ گرام، لہسن ۴؍ سے ۵؍ عدد، ہلدی پاؤڈر ایک چمچہ، گرم مسالہ ایک چمچہ، لال مرچ پاؤڈر ایک چمچہ، لیموں کا رس ایک چمچہ، دھنیا پاؤڈر ۲؍ چمچہ، کشمش ۲؍ چمچہ، ٹماٹر کا پیسٹ ۲؍ چمچہ، تیل ۳؍ چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ۔
بنانے کا طریقہ: چکن بریسٹ کو کیوب کی شکل میں کاٹ لیں۔ چاپر میں پیاز، ٹماٹر، کاجو، گرم مسالہ اور لہسن چاپ کرلیں۔ ایک پتیلے میں تیل کے ساتھ چاپ کیا ہوا آمیزہ ڈالیں اور دو سے تین منٹ تک پکائیں۔ اس سوس میں چکن کیوب شامل کریں اور رنگ تبدیل ہونے تک پکائیں۔ اس میں ٹماٹر کا پیسٹ، لال مرچ پاؤڈر، لیموں کا رس، ہلدی پاؤڈر، نمک، دہی اور کشمش شامل کریں۔ ہلکی آنچ پر تین سے چار منٹ تک پکائیں۔ بعد میں پانی شامل کرکے مزید پکالیں۔ آخر میں نمک اور دھنیا شامل کریں۔ مزیدار چکن کاجو کری تیار ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK