چٹ پٹی ملائی دال بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: July 12, 2026, 9:39 AM IST | Mumbai
چٹ پٹی ملائی دال بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: مونگ کی دال آدھی پیالی، مسور کی دال ایک پیالی، نمک حسب ِ ذائقہ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، پیاز ایک عدد (درمیانی)، پسی ہوئی لال مرچ ایک بڑا چمچہ، ہلدی آدھا چھوٹا چمچہ، پسا ہوا دھنیا ایک چھوٹا چمچہ، زیرہ پسا ہوا ایک چھوٹا چمچہ، دہی ۴؍ بڑے چمچے، فریش کریم آدھی پیالی، ہری مرچ ۳؍ سے ۴؍ عدد، تیل ۴؍ سے ۶؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: دونوں دالوں کو دھو کر ۱۰؍ سے ۱۵؍ منٹ کے لئے گرم پانی میں بھگو دیں۔ پھر اس میں ۲؍ بڑے چمچے تیل اور ہلدی ڈال کر اُبالنے رکھ دیں۔ جب دال گلنے پر آجائے تو تیل میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں اور اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک، لال مرچ، دھنیا، زیرہ اور دہی ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔ پھر اس مسالے کو دال میں ڈال کر ملائیں اور آدھی پیالی پانی شامل کرکے ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔ ہری مرچوں کو پیس کر کریم میں ملائیں اور دال میں شامل کرکے دھیمی آنچ پر ۵؍ سے ۷؍ منٹ دَم پر رکھ کر اتار لیں۔ گرم گرم دال کو ڈش میں نکال کر حسب ِ پسند روٹی یا چاول کے ساتھ پیش کریں۔