چیز والا پالک کا پراٹھا بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: July 11, 2026, 9:00 AM IST | Mumbai
چیز والا پالک کا پراٹھا بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: پالک ۲۰۰؍ گرام، آٹا ڈیڑھ پیالی، چاول کا آٹا آدھی پیالی، نمک حسب ِ ذائقہ، لہسن کے جوئے ۲؍ عدد، ہری مرچ ۲؍ سے ۳؍ عدد، کالی مرچ دردری پسی ہوئی آدھا چھوٹا چمچہ، چیڈر چیز آدھی پیالی، گھی حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: پالک کو صاف دھو کر باریک کاٹ لیں، فرائنگ پین میں ڈال کر لہسن اور ہری مرچوں کے ساتھ پکنے رکھ دیں۔ ہلکی آنچ پر پکاتے ہوئے جب پالک کا اپنا پانی خشک ہوجائے تو اس میں کالی مرچ اور ۲؍ بڑے چمچے چاول کا آٹا ڈال کر بھون لیں۔ چولہے سے اتارتے ہوئے اس میں کدوکش کیا ہوا چیز شامل کر دیں۔ سادہ آٹا اور چاول کا آٹا ملا کر اس میں نمک اور ایک بڑا چمچہ گھی ڈال کر سخت گوندھ لیں۔ گیلے ململ کے کپڑے میں لپیٹ کر ۱۰؍ سے ۱۵؍ منٹ کیلئے رکھ دیں۔ پھر گندھے ہوئے آٹے کے پیڑے بنا لیں اور درمیان میں ۲؍ بڑے چمچے ٹھنڈا کیا ہوا پالک کا آمیزہ رکھ کر اچھی طرح بند کر دیں۔ ہلکے ہاتھ سے بیل کر توے پر ایک طرف سے سینک لیں اور پلٹ کر دوسری طرف سے گھی ڈالتے ہوئے سنہرا ہونے پر چولہے سے اتار لیں۔ گرم گرم مزیدار پراٹھوں کو تیز یا میٹھی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔