فروٹ آملیٹ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: October 18, 2026, 9:24 AM IST | Mumbai
فروٹ آملیٹ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: سیب ایک عدد، انڈے ۳؍ عدد، نمک حسب ِ ذائقہ، کالی مرچ حسب ِ ذائقہ، فریش کریم ۲؍ بڑے چمچے، کدوکش کیا ہوا چیز ۲؍ بڑے چمچے، مکھن ایک بڑا چمچہ، تیل حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: انڈوں کو پھینٹ کر اس میں نمک، کالی مرچ اور کریم ملا لیں۔ بڑے نان اسٹک فرائنگ پین میں ۲؍ سے ۳؍ بڑے چمچے تیل ڈال کر گرم کریں اور اس میں انڈوں کے آدھے مکسچر کو پھیلا کر ڈال دیں۔ ایک سے ۲؍ منٹ کے بعد اس پر باریک کٹے ہوئے پھلوں کو پھیلا کر ڈالیں۔ پھر اس پر انڈوں کا بقیہ مکسچر ڈال دیں۔ مکھن ڈال کر اوپر سے ڈھانک دیں اور ایک منٹ کے بعد احتیاط سے پلٹ دیں۔ پلیٹر میں نکال کر اوپر سے کدوکش کیا ہوا چیز ڈال دیں۔