• Tue, 20 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: کرسپی نوڈلز

Updated: October 19, 2026, 11:49 AM IST | Mumbai

کرسپی نوڈلز بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Crispy Noodles. Photo: INN
کرسپی نوڈلز۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: بریسٹ چکن (بغیر ہڈی کے) ۲؍ عدد ایک نوڈلز (ہلکے اُبلے ہوئے) ۳۰۰؍ گرام، سویا سوس ۲؍ بڑے چمچے، کارن فلور ۲؍ بڑے چمچے، شملہ مرچ (باریک کٹی ہوئی) ایک عدد، گاجر (باریک کٹی ہوئی) ایک عدد، پیاز (باریک کٹی ہوئی) ایک عدد، ہری پیاز (باریک کٹی ہوئی) آدھی پیالی، بند گوبھی (باریک کٹی ہوئی)، ایک پیالی انڈا (آملیٹ بنا ہوا) ایک عدد، پسی ہوئی سفید مرچ آدھا چھوٹا چمچہ، نمک، تیل تلنے کے لئے۔
سوس کے اجزاء: سوئٹ چلی سوس ۲؍ بڑے چمچے، چکن کی یخنی آدھی پیالی، لہسن (چوپ کیا ہوا) ایک بڑا چمچہ، سفید سرکہ ۲؍ بڑے چمچے اور سویا سوس ۲؍ بڑے چمچے، چینی ایک بڑا چمچہ، اوئسٹر سوس ایک بڑا چمچہ، چکن پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، کارن فلور (پانی میں گھلا ہوا) ایک بڑا چمچہ، پسی ہوئی سفید مرچ آدھا چھوٹا چمچہ، نمک آدھا چھوٹا چمچہ، چلی گارلک سوس ۲؍ بڑے چمچے، تیل حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے چکن کو اسٹریپس کی شکل میں کاٹ لیں۔ پھر ان پر سویا سوس، سفید مرچ، کارن فلور اور نمک ملا کر ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کریں اور انہیں ۵؍ منٹ تک تل کر نکال لیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کریں اور نوڈلز سنہری تل کر نکالیں۔ علاحدہ کڑاہی میں تیل گرم کرکے لہسن اور پیاز تلیں۔ اس میں باقی سبزیاں ملائیں اور ۵؍ منٹ پکا کر نکال لیں۔ اس کڑاہی میں علاوہ کارن فلور سوس کے تمام اجزاء ملالیں اور آخر میں کارن فلور شامل کرکے نکال لیں۔ اب پیالے میں پہلے نوڈلز پھر چکن اور سبزیاں پھیلا دیں پیش کرنے سے قبل اس پر تیار سوس ڈالیں اور انڈا سجا دیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK