• Sat, 17 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: چیز ٹومیٹو بن

Updated: October 17, 2026, 9:16 AM IST | Mumbai

چیز ٹومیٹو بن بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Cheese Tomato Bun. Photo: INN
چیز ٹومیٹو بن۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: ٹماٹر ۲؍ عدد (کٹے ہوئے)، بن چار عدد (چھوٹے)، کریم چیز اسکوائر ۳۰۰؍ گرام، تیل ڈیڑھ چھوٹے چمچے، کالی مرچ حسب ِ ضرورت (کٹی ہوئی)، بالسمک سرکہ ایک چھوٹا چمچہ، پیاز ایک عدد (باریک کٹی ہوئی)، پارسلے ۲؍ چھوٹے چمچے، جلاپینو ۲؍ سے ۳؍ عدد اور تلسی کے پتے ۴؍ سے ۵؍ عدد (تینوں باریک کٹے ہوئے)۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے توے پر تھوڑا تیل گرم کریں۔ پھر بن کو افقی سمت میں کاٹ کر توے کے اوپر رکھ کر دونوں طرف سے ٹوسٹ کر لیں۔ ایک پیالے میں نمک، کالی مرچ، بالسمک سرکہ، پیار، پارسلے، جلاپینو، ڈیڑھ چھوٹے چمچے تیل، تلسی کے پتے اور ٹماٹر ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ پھر بن کے ایک حصے پر چیز اسکوائر رکھ کر اوپر ٹماٹر مکسچر ڈال دیں۔ اوپر بن کا دوسرا حصہ رکھ کر گرم گرم سرو کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK