شاشلک اسٹکس وتھ رائس بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: October 15, 2026, 7:45 PM IST | Mumbai
شاشلک اسٹکس وتھ رائس بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چکن (بون لیس) ۲۵۰؍ گرام (کیوبز میں کٹا ہوا)، لہسن پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، ادرک پیسٹ آدھا چھوٹا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، لال مرچ پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، چائینز نمک آدھا چھوٹا چمچہ، سویا سوس ایک بڑا چمچہ، چلی سوس ایک بڑا چمچہ، تل کا تیل ۲؍ چھوٹے چمچے، ٹماٹر (بڑا) ایک عدد (گودا ہٹا کر کیوبز کاٹ لیں)، شملہ مرچ (بڑی) ایک عدد (بیج نکال کر کیوبز کاٹ لیں)، پیاز ایک عدد (بڑی) (پرتوں کے کیوبز کاٹ لیں)، تیل حسب ِ ضرورت، چاول ایک کپ (اُبلے ہوئے)، لہسن پیسٹ ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ، چائینز نمک ایک چٹکی، چکن پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر حسب ِ ذائقہ۔
بنانے کا طریقہ: ایک پیالے میں چکن لہسن اور ادرک کا پیسٹ، نمک، لال مرچ پاؤڈر، چائینز نمک، سویا سوس، چلی سوس اور تل کا تیل، ڈال کر مکس کریں۔ ۳؍ سے ۴؍ گھنٹے تک میرپینٹ ہونے کیلئے فریج میں رکھ دیں۔ سوس پین میں ایک بڑا چمچہ تیل گرم کریں۔ اس میں لہسن کا پیسٹ، چائینز نمک، چکن پاؤڈر ڈال کر چمچہ چلائیں۔ چاول، نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر ڈال کر اسٹر فرائی کریں اور چاولوں کو مولڈ میں نکال کر سیٹ ہونے کیلئے رکھ دیں۔ شاشلک میں میرپینٹ کیئے ہوئے گوشت کے کیوبز کو ٹماٹر، پیاز اور شملہ مرچوں کے کیوبز کے ساتھ ترتیب سے پروکر شاشلک اسٹکس تیار کرلیں۔ نان اسٹک فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے اس میں اسٹکس کو مسلسل پلٹتے ہوئے فرائی کریں تاکہ گوشت اچھی طرح گل جائے۔ سرونگ ڈش میں شاشلک اسٹکس رکھیں اور مولڈ میں رکھے ہوئے رائس کو ڈش میں الٹ کر سیٹ کریں۔ لیجئے شاشلک اسٹک وتھ رائس تیار ہے۔