Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: اسموکڈ کڑاہی

Updated: June 19, 2026, 9:09 AM IST | Mumbai

اسموکڈ کڑاہی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Smoked Kadai. Photo: INN
اسموکڈ کڑاہی۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: چکن ایک کلو، نمک حسب ِ ذائقہ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، باریک کٹی ہوئی ادرک ایک بڑا چمچہ، پیاز ایک عدد، ٹماٹر ۳؍ عدد، ثابت لال مرچ ۷؍ سے ۸؍ عدد، سفید زیرہ ایک بڑا چمچہ، ثابت دھنیا ایک بڑا چمچہ، ثابت کالی مرچ ایک چھوٹا چمچہ، دہی ۴؍ بڑے چمچے، ہرا دھنیا آدھی گٹھی، ہری مرچ ۳؍ سے ۴؍ عدد، تیل آدھی پیالی۔
بنانے کا طریقہ: چکن کو دھو کر فرائنگ پین میں ڈالیں اور اس میں نمک، ادرک لہسن کا پیسٹ اور ٹماٹر ڈال کر درمیانی آنچ پر ڈھانک کر رکھ دیں۔ ۱۰؍ سے ۱۲؍ منٹ پکا کر چولہے سے اتار لیں۔ تیل میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو ہلکی نرم ہونے تک فرائی کریں، پھر اس میں چکن ڈال کر تیز آنچ پر فرائی کریں، ساتھ ہی دہی بھی شامل کر لیں۔ لال مرچ، کالی مرچ، دھنیا اور زیرہ گرم توے پر ڈال کر سینک لیں اور موٹا کوٹ کر چکن میں ڈال دیں۔ جب تیل علاحدہ ہونے پر آجائے تو اس میں باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا، ہری مرچ اور ادرک چھڑک دیں اور درمیان میں دہکتا ہوا کوئلہ رکھ کر ڈھانک دیں۔ ہلکی آنچ پر ۴؍ سے ۵؍ منٹ دَم پر رکھ کر چولہے سے اتار لیں اور کوئلہ نکال لیں۔ گرم گرم دھواں نکلتی ہوئی کڑاہی کو پراٹھے اور سلاد کے ساتھ پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK