چکن دیگی بریانی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: September 18, 2025, 8:39 PM IST | Mumbai
چکن دیگی بریانی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چاول ایک یا ڈیڑھ کلو، چکن ایک کلو، لہسن ثابت پوتھی ۳؍ عدد، ادرک باریک کٹی ہوئی ایک چمچہ، نمک حسب ضرورت، ثابت گرم مسالہ حسب ضرورت، ثابت دھنیا ایک چمچہ، زیرہ ایک چمچہ، سونف ایک چمچہ، تیز پات ۳؍ عدد، چھوٹی الائچی ۴؍ عدد، جائفل جاوتری حسب ضرورت، لہسن کُٹا ہوا ایک چمچہ، دہی آدھا کپ، کالی مرچ کُٹی ہوئی ایک چمچہ، گھی آدھا کپ، زرد رنگ حسب ضرورت، پیاز ۲؍ عدد، سرکہ ایک چمچہ۔
بنانے کا طریقہ: ایک برتن میں چکن کے ٹکڑوں کے ساتھ ثابت گرم مسالہ، ثابت دھنیا، تیز پات، چھوٹی الائچی، سونف، جائفل، زیرہ، جاوتری، لہسن (ان کی پوٹلی تیار کی جاسکتی ہے)، نمک اور حسب ِ ضرورت پانی ڈال کر یخنی تیار کرلیں۔ ایک دوسرے برتن میں گھی گرم کرکے اس میں زیرہ اور کُٹا ہوا لہسن ڈال کر ہلکا سا فرائی کرلیں۔ لہسن کا رنگ سفید ہی رہنے دیں اور یخنی سے چکن نکال کر اس میں شامل کرکے خوب اچھا فرائی کریں۔ اس دوران دہی شامل کرکے مزید بھونیں۔ اس کے بعد یخنی ڈال کر اُبال آنے پر بھیگے ہوئے چاول شامل کر دیں اور ایک چمچہ سرکہ بھی شامل ڈالیں۔ چاول کا پانی خشک ہونے پر کُٹی ہوئی کالی مرچ اور تھوڑا سا پسا ہوا گرم مسالہ چھڑک دیں۔ اس کے بعد زرد رنگ اور باریک کٹی ہوئی ادرک چھڑک کر دم پر رکھیں۔ ۲۰؍ سے ۲۵؍ منٹ کے بعد اتار لیں۔ ذائقہ دار چکن دیگی بریانی تیار ہے، رائتہ کے ساتھ نوش فرمائیں۔