پوٹیٹو چکن ڈونٹ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: May 20, 2026, 9:06 AM IST | Mumbai
پوٹیٹو چکن ڈونٹ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: آلو ایک کلو (اُبلے ہوئے)، چکن کا قیمہ (آدھا کلو)، دھنیا (آدھی گٹھی)، ہری مرچ ۵؍ عدد)، پیاز ایک عدد، انڈے ۲؍ عدد، کارن فلور ۴؍ بڑے چمچے، میدہ ۶؍ بڑے چمچے، ثابت سرخ مرچ ایک بڑا چمچہ کُٹی ہوئی، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، گرم مسالہ ایک چھوٹا چمچہ، ہلدی پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ اور تیل تلنے کے لئے۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے بلینڈر میں تمام اجزاء شامل کریں اور اچھی طرح پیس لیں، اب اس مکسچر کو گول کباب کی شکل میں تیار کر لیں اور انگوٹھے کی مدد سے چکن ڈونٹس کے درمیان سوراخ بنا لیں۔ اب ان چکن ڈونٹس کو انڈے میں کوٹ کرکے بریڈ کرمبز میں رول کریں اور تیل میں فرائی کر لیں۔ لیجئے مزیدار پوٹیٹو چکن ڈونٹس تیار ہیں۔ ٹومیٹو کیچپ یا سوس کے ساتھ پیش کریں۔