Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: آئس چاکلیٹ ٹرائفل

Updated: May 19, 2026, 9:01 AM IST | Mumbai

آئس چاکلیٹ ٹرائفل بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Ice Chocolate Trifle. Photo: INN
آئس چاکلیٹ ٹرائفل۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: آئس کریم ڈیڑھ لیٹر کا پیکٹ، کاک ٹیل فروٹ ٹن ایک عدد، چاکلیٹ کدوکش کی ہوئی ایک پیالی، براؤنی ۲؍ عدد، پیلی، ہری اور لال جیلی (جما کر ٹکڑوں میں کاٹ لیں)، تازہ کریم ایک پیالی۔
بنانے کا طریقہ: براؤنی کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ آئس کریم کو پیالے میں نکال کر فریزر کے بجائے فریج میں رکھیں، تاکہ وہ کچھ نرم ہو جائے۔ اب ایک ٹرے نما ایک شفاف ڈش میں ایک تہہ آئس کریم کی اور پھر براؤنی اور فروٹ کاک ٹیل کی اس کے بعد باقی بچی ہوئی آئس کریم کی ایک تہہ لگائیں۔ اوپر سے فریش کریم کی ایک تہہ لگائیں اور پھر جیلی اور کدوکش کی ہوئی چاکلیٹ سے گارنش کرکے خوب ٹھنڈا کرکے پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK