پسندے کباب پراٹھا بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: May 18, 2026, 9:53 AM IST | Mumbai
پسندے کباب پراٹھا بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: پسندے آدھا کلو، دہی ایک پاؤ، گرم مسالہ پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، تلی ہوئی پیاز ۲؍ بڑے چمچے (پسی ہوئی)، ادرک اور لہسن کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، کچا پپیتا ایک چھوٹا چمچہ، لال مرچ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، ہری مرچ ۴؍ عدد، ہرا دھنیا آدھی پیالی، تیل حسب ِ ضرورت، نمک حسب ِ ذائقہ۔
بنانے کا طریقہ: دہی کو پھینٹ کر اس میں تیل، ہری مرچ اور ہرے دھنیا کے تمام مسالے شامل کرکے ۴؍ سے ۶؍ گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ اس کے بعد تیل گرم کرکے پسندے مسالوں سمیت ڈال کر ہلکی آنچ پر چھوڑ دیں۔ جب پانی خشک ہو جائے اور پسندے گل جائیں، تو اچھی طرح بھون لیں۔ اس کا مسالہ خشک رکھیں، پھر ہرا دھنیا اور ہری مرچ ڈال کر دم پر رکھ دیں۔ اس کے بعد پراٹھے بنا کر تھوڑا پسندوں کا مسالہ رکھیں اور رول کر دیں۔ اس کے بعد ہری چٹنی اور رائتے کے ساتھ پیش کریں۔